پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں۔
جمعے کو ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 'مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج صبح جب میں اٹھا تو کسی نے میرا ٹوئٹر ہیک کر کے نہایت ہی نازیبا، نہایت ہی بیہودہ ویڈیو کو میرے اکاؤنٹ سے لائیک کیا ہوا ہے۔'
مزید پڑھیں
-
مصباح الحق ہیڈ، وقار یونس بولنگ کوچ مقررNode ID: 432071
-
کورونا بحران کے دوران ہیکرز بھی سرگرمNode ID: 471311
-
کرکٹ اور مینگو کے بعد 'ماسک ڈپلومیسی' کا آغازNode ID: 480366
اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ، 'یہ بڑی شرمناک بات ہے، بڑے افسوس کی بات ہے اور بڑی نکلیف دہ بات ہے میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بھی۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'میں سمجھتا تھا سوشل میڈیا یا ٹوئٹر انٹرایکٹ کرنے کا طریقہ ہے۔ یہ پہلی دفعہ نہیں کیا گیا یہ پہلے بھی ہو چکا ہے تو میرا خیال ہے یہ انسان تو باز نہیں آئے گا، تو میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد میں سوشل میڈیا پر نہیں آؤں گا کیونکہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے، مجھے اپنے گھر والے زیادہ پیارے ہیں۔'
'تو آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔ میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے اس بات سے۔'
وقار یونس کے ویڈیو پیغام کے بعد کچھ ٹوئٹر صارفین نے اس بات کا مذاق بنایا تو کچھ نے ان سے سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کی۔
زاہی چیمہ نام کے ٹوئٹر صارف نے وقار یونس کے لیے پیغام میں ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ سوشل میڈیا نہ چھوڑیں۔
Stay strong sir! Don’t go n stay here! It’s life n things are here to happened!
— Zahie Cheema (@ustadmuhtram) May 29, 2020
محمد ہزران نام کے صارف نے مشورہ دیا ہے کہ ہیکرز کے خلاف سائبر کرائم کے تحت شکایت درج ہونی چاہیے۔