پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ تین سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے کرکٹر عمر اکمل کی سزا کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اتوار کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے تاہم اس کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے پہلے پاکستانی کرکٹر کی موتNode ID: 471816
-
عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدNode ID: 474931
-
'عمر اکمل معافی مانگنے کو تیار نہیں‘Node ID: 477461