بیان کے مطابق ماسک کی پابندی سب کے لیے ہے خصوصا معذوروں، بچوں اور تنفس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ ضروری ہے.
دبئی حکام نے بعض حالات میں گھر سے باہر ماسک عارضی طور پر ہٹانے کی اجازت بھی دی ہے.
مندرجہ ذیل صورتوں میں ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہوگا.
تنہا گاڑی چلاتے ہوئے اور گاڑی میں موجود اہل خانہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہوگا.
ورزش کرتے ہوئے ماسک اتارا جاسکتا ہے خواہ کھلے مقامات پر ورزش کی جارہی ہو یا سپورٹس سینٹر میں.
آفس میں الگ بیٹھنے پر بھی ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہوگا. تیراکی یا پیراشوٹ سے فضا سے اترتے وقت اس طرح کے تمام حالات میں جب ماسک کا استعمال پر خطر بن جائے تب بھی ماسک استعمال کرنا ضروری نہیں ہوگا.
علاج یا پلاسٹک سرجری، دانتوں، ناک، گلے، آنکھوں یا چہرے کے علاج کے وقت بھی ماسک اتارا جاسکتا ہے.
دبئی حکومت نے ماسک کے استعمال سے مستثنی زمروں کو تاکید کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں. بھیڑ والی جگہوں سے دور رہیں دیگر افراد سے سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور فاصلہ کم از کم دو میٹر کا ہو.