Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: محکمہ پاسپورٹ کے سامنے رش کیوں؟

بوڑھے اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد محکمہ پاسپورٹ نہ آئیں- فوٹو سبق
محکمہ پاسپورٹ ریاض کے ڈائریکٹر نے پھر کہا ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی پیشگی تاریخ اور وقت لے کر ہی ایسی صورت میں دفتر سے رجوع کرسکتا ہے جبکہ اس کا مطلوبہ کام کسی وجہ سے آن لائن نہ ہوسکے.
یاد رہے کہ اتوار کو دفاتر کھلنے پر محکمہ پاسپورٹ  کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔  نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو وائرل ہونے پر مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے حکام رجوع کرنے والوں کو منظم کریں اور سرکاری محکمے کے سامنے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر صوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا نوٹس لیں.

محکمہ پاسپورٹ نے تاکید کی ہے کہ پیشگی بکنگ کے بغیر دفتر نہ آئیں- فوٹو سبق

سوشل میڈیا صارفین نے توجہ دلائی کہ محکمہ پاسپورٹ کے دفتر کے سامنے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں جمع  ہوگئے .سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی گئی .بہت کم لوگ ہی حفاظتی ماسک اور دستانے پہنے ہوئے  تھے.  
سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ چلا تو نیا کورونا وائرس بڑے  پیمانے پر پھیل سکتا ہے.
 محکمہ پاسپورٹ ریاض نے سوشل میڈیا کے صارفین کے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئےوضاحت کی ہے کہ ’دراصل کچھ لوگوں نے دفتر آنے سے قبل آن لائن اپائمنٹ لیا تھا. انہیں تاریخ اور وقت متعین کرکے بتایا گیا تھا کہ فلاں دن اور فلاں وقت اپنے کام نمٹانے کے لیے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں تاہم بڑی تعداد میں ایسے لوگ دفتر پہنچ گئے جنہوں نےاپائمنٹ نہیں لیا تھا‘.
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ ’اگر ان میں سے کسی کو محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنا ضروری ہو تو حفاظتی ماسک، دستانوں اور دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کرنا ہوگیّ. ایسے کسی بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو محکمہ پاسپورٹ کوئی سروس نہیں دے گا جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی نہیں کریں گے‘.
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ بوڑھوں، لاعلاج امراض میں مبتلا افراد اور کورونا کی علامتیں رکھنے والا کوئی شخص محکمہ پاسپورٹ نہ آئے- ایسے کسی بھی شخص سے درخواست وصول نہیں کی جائے گی‘.
محکمہ پاسپورٹ ریاض کے ڈائریکٹر نے پھر تاکید کی کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی پیشگی تاریخ اور وقت لے کر ہی ایسی صورت میں دفتر سے رجوع کرسکتا ہے جبکہ اس کا مطلوبہ کام کسی وجہ سے آن لائن نہ ہوپارہا ہو.

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: