متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس ایئر لائنز اور اتحاد ایئر لائنز نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان حکومت کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں سے ٹرانزٹ پروازوں کی اجازت دیے جانے کے بعد کیا گیا۔
ایمریٹس نے 29 مقامات کے لیے دبئی کے راستے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جبکہ اتحاد نے یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا کے 20 شہروں کے لیے فلائٹس کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز مطابق امارات ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر 8 جون سے امارات ایئرلائنز کے ذریعے دبئی سے دیگر مقامات پر ٹرانزٹ فلائٹس بک کرا سکتے ہیں۔
لندن ہیتھرو، فرینکفرٹ، پیرس ، میلان ، میڈرڈ، شکاگو ، ٹورنٹو، سڈنی ، میلبورن اور منیلا کے لیے پروازیں 11 جون سے دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔
ایمریٹس 15 جون سے مزید 16 مقامات کے لیے جن میں بحرین ، مانچسٹر ، زیورخ ، ویانا ، ایمسٹرڈیم ، کوپن ہیگن ، ڈبلن ، نیو یارک جے ایف کے ، سیئول ، کوالالمپور، سنگاپور، جکارتہ ، تائپی، ہانگ کانگ، پرتھ اور برزبن شامل ہیں وہاں کے مسافروں کو ٹرانزٹ سہولت کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔
امارات ایئر لائنز کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ’دبئی اور دنیا کے مابین پروازوں کی بحالی کا سلسلہ مرحلہ وار دوبارہ شروع ہو سکے۔‘
"The decision includes #AbuDhabi Internationl Airport, #Dubai International Airport, & #Sharjah International Port, and covers #EtihadAirways, #Emirates, #flydubai, & #AirArabia," said Dr. Saif Juma Al Dhaheri.#WamNews https://t.co/fj59kFO8oh pic.twitter.com/wBOElLYTUC
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) June 3, 2020