سب سے پہلے تجارتی مرکزکا پتہ دریافت کیا جائے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار سائبر سیکیورٹی نے محفوظ آن لائن شاپنگ کے لیے دس مشورے دیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق نیشنل سینٹر نے پہلے مشورے میں کہا ہے کہ سب سے پہلے تجارتی مرکزکا پتہ دریافت کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ کیا وہ حقیقی ہے یا فرضی۔ کارروائی کرتے وقت پاسورڈ احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے کیونکہ ہر سینٹر کا پاسورڈ ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔
متعلقہ تجارتی مرکز کی ساکھ کے بارے میں دریافت کیا جائے اور آرڈر دینے سے قبل صارفین سے اس شاپنگ سینٹر کے بارے میں آن لائن تاثرات معلوم کرلیے جائیں۔
سینٹر کی جانب سے یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ نیٹ پر شاپنگ کا پتہ خود لکھیں اور اطمینان حاصل کرلیں کہ متعلقہ شاپنگ سینٹر حقیقی ہے فرضی نہیں۔
نجی معلومات صرف اس حد تک درج کریں جتنا تجارتی مرکز طلب کررہا ہو۔
نیشنل سینٹر فار سائبر سیکیورٹی نے مزید کہا کہ شاپنگ سینٹر کی صارفین سے متعلق رازداری کو سمجھیے یہ جاننے کی کوشش کیجے کہ تجارتی مرکز آپ کے کوائف کس انداز سے محفوط اور استعمال کرتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی نے مشورے می یہ بھی کہا گیا کہ شاپنگ سینٹر ایپلی کیشنز میں مائیکروفون اور جی پی ایس کو موثر نہ کریں۔
سپم (ناپسندیدہ)ای میل پر بندش کو ایکٹیو کردیں۔ اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں اینٹی وائرس پروگرام مستقل بنیادوں پررکھیں اور اسے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔
تخیلاتی شاپنگ آفرز کے چکر میں نہ کریں' خاص طور پر ایسی کوئی بھی آفر کبھی قبول نہ کریں جوفوری منظوری چاہتی ہو۔