Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: شنجین ویزے کی پراسیسنگ کا آغاز

شنجین ویزے کے لیے ڈنمارک کا سفارتخانہ ہی کھولا گیا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
کورونا کی وبائی صورتحال کے باعث جہاں دنیا بھر میں ویزوں کے اجرا اور سفر پر پابندی عائد تھی وہاں یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ ویزے ’شنجین‘ کا اجرا بھی روک دیاگیاتھا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھی یورپی ممالک کے سفارتخانوں میں بھی ویزا درخواست وصول نہیں کی جارہی تھی تاہم حالات قدرے معمول پر آنے کے ساتھ ہی ریاض میں شنجین ویزے کی پراسیسنگ کے یونایٹیڈ ایجینٹس نے اپنے دفاتر کھول لیے ہیں۔
 ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ریاض میں شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے ادارے کے ڈائریکٹر طلال الشلوی کا کہنا ہے کہ ’ شنجین ویزے کے لیے اس وقت صرف ڈنمارک کا سفارتخانہ ہی کھولا گیا ہے جبکہ دیگر یورپی ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ جون کے وسط تک ویزوں کے اجرا کےلیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیں گے‘۔

ویزے کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا(فوٹوسوشل میڈیا)

شنجین ویزے کے فیس کے حوالے سے سوال پر الشلوی کا کہناتھا کہ ابھی تک اس کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا جو فیس کورونا کی وبا پھیلنے سے قبل تھی اب بھی وہی لی جارہی ہے۔
طلال الشلوی نے مزید کہا کہ متعدد یورپی ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاحتی شعبے کو مرحلہ وار کھولیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں اندرون ملک سیاحت سے آغاز ہو گا جس کے بعد یورپی ممالک بعدازاں بین الاقوامی سیاحت کھولی جائے گی۔
الشلوی کا کہنا تھا کہ بیشتر یورپی باشندے بذریعہ روڈ جبکہ کچھ ٹرین کے ذریعے یورپی ممالک کا سفر کرتے ہیں جبکہ فضائی ذریعے سے سفر کرنے والوں کی تعداد بھی کافی ہوتی ہے جو شمال سے جنوبی ممالک جن میں یونان ، اٹلی ، فرانس ، اسپین شامل ہے کی طرف موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کےلیے جاتے ہیں۔

شیئر: