دنیا بھر میں اقتصادی سرگرمیوں کی رفتہ رفتہ بحالی، اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے میں توسیع اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کے نرخ بڑھ جانے کے تناظر میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ کیا سعودی عرب میں اندرون ملک پٹرول کے نرخ دوبارہ بڑھا دیے جائیں گے؟
مزید پڑھیں
-
گاڑی میں پٹرول کے ساتھ انجن آئل ملانے سے انجن خراب ہونے کا مکانNode ID: 261836
-
پٹرول میں پانی ملانے والے اسٹیشن سربمہرNode ID: 341261
-
سعودی عرب میں فوڈ کے بعد پیٹرول ڈلیوری بھی مقبولNode ID: 455106
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سوال اس وجہ سے بھی کیا جارہا ہے کیونکہ سعودی آرامکو ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پٹرول کا نیا نرخ نامہ جاری کرتی ہے اس اصول کے مطابق بدھ 10 جون کو پٹرول کا نیا نرخنامہ جاری ہوگا-
عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق پٹرول اور پٹرول مصنوعات کی طلب بڑھ جانے پر ایک بیرل تیل کی قیمت 43 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل کے مقابلے میں ایک بیرل تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
بعض تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں آنے والے مہینے میں 60 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے دیگر کا کہناہے کہ اضافہ 30 تا 40 فیصد کے درمیان ہوگا۔
اکثر کا خیال ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران تیل کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 سے 40 فیصد تک کا اضافہ قابل فہم ہے۔