سعودی آرامکو نے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔
سبق نیوز نے سعودی آرامکو کے حوالے سے بتایا’نئے نرخ اتوار 16 فروری سے نافذ ہوں گے‘۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول 91 اتوار سے ایک ریال 55 ہللہ فی لٹر جبکہ پٹرول 95 دوریال11 ہللہ فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔
آرامکو کے مطابق اب ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوگا۔