Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 6825 نئے کیسز، 81 ہلاکتیں

پاکستان میں حکومت نے عوامی جگہوں پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے 29 ہزار 546 ٹیسٹ میں سے چھ ہزار 825 مثبت آئے ہیں۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے سامنے آںے والے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے جن میں سے 51 ہزار 735 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار 632 انتقال کر گئے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 84 ہزار 863 ہے۔ اب تک آٹھ لاکھ 68 ہزار 565 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

پاکستان میں آٹھ ہزار 437 مریض مخلتف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں 969 ہوئیں۔ سندھ میں 816 اور خیبر پختونخوا میں 661 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں مرنے والے افراد کی تعداد 83 ہے جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 75 مریض کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں گئے۔ گلگت بلتستان میں ہلاکتوں کی تعداد 16 جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں  12 ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو پنجاب میں کورونا کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کریں گے اور صرف ان مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا جہاں کیسز سامنے آئیں گے۔

شیئر: