سعودی سروے جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کا نیا سرکاری نقشہ عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری کیا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں اورعام لوگوں کو نیا نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق سروے جنرل اتھارٹی نے نقشے میں مملکت کی شاہراہوں، ریلوے لائن، صنعتی اداروں اور معروف زرعی فارموں کا تعارف پیش کیا ہے جبکہ مملکت کے سبزہ زاروں اور قدرتی مناظر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے نئے نقشے میں وادیوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، قابل دید مقامات اور قدرتی مناظر اجاگر کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحدوں کی علامتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔
سروے جنرل اتھارٹی نے نیا نقشہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔
سروےجنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ سے نیا نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔