Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ گیٹ ثقافتی منصوبے پر کام دوبارہ شروع

الدرعیہ گیٹ ریاض سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے (فوٹو: عرب نیوز)
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں تعمیراتی کام رک گئے ہیں لیکن سعودی عرب میں بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس میں اعلیٰ سطح پر بننے والا الدرعیہ گیٹ بھی شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق الدرعیہ گیٹ کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام گذشتہ ہفتوں میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ اس کے تحت سات مربع فٹ پر مشتمل اس پرانے علاقے کو سعودی عرب کے پہلے تاریخی مقامات میں سے ایک بنایا جائے گا۔ یہ ریاض شہر سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی چیف مارکیٹنگ افسر ڈینیئل اینسلی نے عرب نیوز کو بتایا کہ 'معاشی صورت حال کے باوجود ترقیاتی کاموں میں سرمایہ کاری جاری ہے۔'
ڈینیل اینسلی کا ماننا ہے کہ ایسے وقت میں اس بڑے منصوبے پر کام 'دنیا کے لیے ایک اہم پیغام' ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی ملکوں کی معیشتیں ایسے وقت میں بھی  ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور سعودی عرب ان میں سے ایک ہے۔ 'کووڈ 19 کے باوجود یہ معمول کا کاروبار ہے اور اس میں توجہ وژن 2030 پر ہے۔'
اس منصوبے کی ٹیم میں شہزادی دینا نحار السعود برینڈ سٹریٹجی کی سینیئر ڈائریکٹر کے طور پر شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہریٹج کے لیے کام کیا ہے۔
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے دینا نحار کا کہنا تھا کہ الدرعیہ شہر میں ان کا پسندیدہ مقام ہے۔ 'اس جگہ پر ماضی کی خوبصورت یادیں موجود ہیں اور یہ مجھے ہماری قوم کے روشن مستقبل کے بارے میں بتاتی ہے۔'
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں