Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع

بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر 15 جون  کو سعودی عرب کے 4 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  متوقع ہے ۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ  بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ سعودی عرب کے جنوب مشرقی علاقوں نیز مشرقی اور مغربی ساحلوں پر حد نظر محدود ہوجائے گی۔

اتوار کو طائف، میسان ،اضم اور العرضیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پیر کو ہوائیں چالیس کلو میٹرفی گھنٹے  کی رفتار سے شمال سے شمال مغرب کی جانب چلیں گی اور سمندر میں لہریں 2 میٹر اونچی اٹھیں گی۔
سعودی خبرساں ادارے ایس پی اے مطابق اتوار کو طائف، میسان ،اضم اور العرضیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ مختلف مقامات پر سیلاب کے مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی۔بارش کا سلسلہ رات نو بجے تک جاری رہا۔

شیئر: