سعودی عرب کے اخبار ’عکاظ‘ کے مطابق وزارت ماحولیات نے ٹڈی دل کے انسداد کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تاکہ فصلوں کو ان کے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
وزارت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے جہاں گراونڈ کنٹرول یونٹ کے ذریعے سپرے کیاجاتا ہے تاہم اس سےقبل ان علاقوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جہاں ٹڈی دل کے حملے متوقع ہوتے ہیں۔
سروے کےلیے وزرات ماحولیات وزراعت کی جانب سے سروے کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل یونٹ تیار کیا ہے جس میں ڈرونز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعے علاقوں کا فضائی سروے کر کے سپرے کرنے والی ٹیموں کو جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
سروے ٹیم جن ڈرونز سے کام لے گی ان میں جدید ترین اورانتہائی حساس کیمرے نصب کیے گئے ہیں جنہیں وائی فائی سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم سے منسلک کیاجائے گا۔
جدید کیمروں کے ذریعے ان علاقوں کی تفصیلی وڈیو فوری طور پر مرکزی روم میں ارسال کی جائے جنہیں دیکھ کر ماہرین ٹڈی دل کے خاتمے کےلیےسپرے ٹیم کو ہدایات جاری کریں گے۔