Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 745، بحرین میں 469 نئے مریض

عمان میں مریضوں کی کل تعداد 25269 ہوگئی ہے ( فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں آج منگل کو کورونا کے 745 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کےمطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 377 عمانی شہری جبکہ 368 غیر ملکی ہیں۔‘
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 25269 ہوگئی ہے، 114 مریض ہلاک جبکہ 11089 شفایاب ہوئے ہیں۔‘
’گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2627 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے۔‘
دوسری طرف بحرین میں کورونا کے 469 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئےمریضوں کا انکشاف 7217 افراد کا کورونا ٹیسٹ لینے کے بعد ہوا ہے۔‘
’نئے مریضوں میں 250 غیر ملکی کارکن ہیں جنہیں میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے۔‘
’ملک میں 13367 مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔‘

شیئر: