Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین، قطر اور عمان میں کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق

قطر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5235 مریض شفایاب ہوئے ہیں ( فوٹو: الشرق الاوسط)
بحرین میں سنیچر کو کورونا کے 291 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے 195 غیر ملکی کارکن ہیں جنہیں میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5811 ہوگئی ہے‘۔
قطر :
قطری وزارت صحت نے کہا ہے کہ سنیچرکے روز کورونا کے 2355 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز  کر گئی ہے۔
قطری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تمام نئے مریض غیر ملکی کارکن ہیں۔ گذشتہ روز 5235 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ کل تعداد بڑھ کر 25839 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، یہ تعداد بدستور 36 ہے‘۔

سلطنت عمان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)

عمان :
سلطنت عمان میں سنیچر کورونا کے مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 600 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 10423 ہوچکی ہے جن میں سے 2396 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’دو مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے جن میں سے ایک 76 سالہ عمانی شہری ہے جبکہ دوسرا 43 سالہ غیر ملکی ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: