پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے مزید چار اہم راہنماوں کو سزائیں سنا دی ہیں۔ اس سے پہلے تنظیم کے سربراہ حافظ سعید دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں 11 برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
جن نئے چار رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئیں ان میں تنظیم کے ترجمان یحییٰ مجاہد بھی شامل ہیں جن کو پانچ سال قید کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
غیر قانونی فنڈنگ کیس: حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزاNode ID: 458661
-
کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کون ہیں؟Node ID: 458676
اسی طرح حافظ سعید کے دست راست سمجھے جانے والے حافظ عبدالرحمٰن مکی کو عدالت نے ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
کالعدم جماعت الدعوۃ کے شعبہ تعلیم کے سابقہ سربراہ پروفیسر ظفر اقبال کو پانچ سال قید جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
جبکہ تنظیم کے ایک اور رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد کو ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
کالعدم تنظیم کے ان رہنماؤں پر دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
جمعرات کو لاہور میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین کے جج اعجاز احمد بٹر نے ان مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
پنجاب کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی کی طرف سے جماعت الدعوۃ کے ان رہنماؤں پر سال 2019 میں غیر قانونی فنڈنگ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36506/2020/hafiz_saeed-afp_0.jpg)