Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر کی پروازوں میں اضافہ

سیالکوٹ سمیت 10 شہروں کےلیے پروازیں شروع کی جائیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)
امارات ایئر نے مزید دس شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے- پاکستانی شہر سیالکوٹ  بھی فہرست میں شامل ہے-
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر 20 جون کو کولمبو،  24 جون سیالکوٹ، 25 جون استنبول جبکہ یکم جولائی سے آکلینڈ، بیروت، برسلز، ہنوئی اور ہوچی من سٹی اور  15 جولائی سے بارسلونا، برسلز اور واشنگٹن کے لیے پروازیں چلائے گی-
امارات ایئر نے کہا ہے کہ سری لنکا، پاکستان اور ویتنام سے پروازیں دبئی کے لیے ہوں گی اور دبئی سے امارات کے مختلف ہوائی اڈوں کے لیے چلائی جائیں گی-


اس اضافے کے بعد امارات ایئر کی پروازیں 40 شہروں کے لیے سفر کی سہولت مہیا کرنے لگیں گی- ان پروازوں سے وطن واپسی اور مختلف مقاصد کے لیے سفر کے خواہشمند مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے-
امارات ایئر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عدنان کاظم نے بتایا کہ امارات ایئر متعلقہ ملکوں کے حکام کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ہی پروازیں چلا رہی ہے- 
عدنان کاظم نے توجہ دلائی کہ امارات ایئر جولائی میں لندن، ہیتھرو، مانچسٹر، فرینکفرٹ، پیرس، زیورخ، میڈرڈ، ایمرسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈبلن، نیویارک، ٹورانٹو، کوالالمپور، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے لیے پروازوں میں اضافہ کرے گی-
امارات ایئر سے سفر کے خواہشمند خلیج کی ریاستوں، ایشیائی بحر الکاہل، یورپی ممالک اور امریکہ کے لیے ریزرویشن کرا سکتے ہیں-
ریزرویشن کی سہولت امارات ایئر کی ویب سائٹ ، ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے-
 

شیئر: