Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی بنگلہ دیشی مریضہ کے ہاں ولادت

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے حرا جنرل ہسپتال میں کورونا کی مریضہ بنگلہ دیشی خاتون کے یہاں صحت مند بچے کی ولادت ہوئی ہے ۔ مکہ مکرمہ میں کورونا کی مریضہ کے حوالے سے یہ دوسرا کیس ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرا جنرل ہسپتال کے شعبہ میٹرنیٹی کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر امانی حریری نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون کو اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا جو امید سے تھی۔
خاتون کی فائل دیکھ کر معلوم ہوا کہ وہ کووڈ 19 پازیٹو  ہے جس پر ہسپتال کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شعبہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈلیوری کرائی گئی بعدازاں نومولود کا طبی معائنہ کیا گیا جو کہ نارمل اور صحت مند تھا۔
واضح رہے مکہ مکرمہ کے حرا جنرل ہسپتال میں کورونا کی یہ دوسری مریضہ ہیں جن کے یہاں نارمل ولادت ہوئی اس سے قبل رمضان کے آخری عشرے میں سعودی خاتون کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی تھی۔

شیئر: