Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی ایک اور مریضہ کے ہاں ولادت

ولادت کے بعد نومولود کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
  سعودی عرب کے شہرطائف میں کورونا کی مریضہ کے یہاں صحت مند بچے کی ولادت ہوئی  ہے۔
ویب نیوز سبق نے طائف نیشنل گارڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر بابعیر کےحوالے سے بتایاکہ خاتون جو کہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھی کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا رہا تھا۔
ولادت کے بعد نومولود کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا جس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا مگرنومولود میں کووڈ 19 نیگیٹو آیا جس کے بعد نومولود کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھیج دیا گیا۔
ڈاکٹر بابعیر نے مزید کہا کہ زچہ کی حالت بھی بہتر ہے اور انہیں ہسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں طبی معائنہ یومیہ بنیاد پر کیاجاتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کے ہاں ولادت ہوئی تھیں جن میں نومولود میں کورونا نیگیٹو تھا۔
 ماہرین وبائی امراض کا کہنا تھا کہ عام طور پر وبائی مرض میں مبتلا زچہ خواتین کے یہاں ہونے والی ولادت کے بعد نومولود کا فوری طور پر ٹیسٹ کیاجاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ نومولود میں وبائی مرض تو منتقل نہیں ہوا۔

شیئر: