Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران 35 ہزار خاندانوں کی مدد

سعودی عرب کے تمام شہروں اور قصبوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت نافذ کیے جانے والے کرفیو اور لاک ڈاون ختم ہو چکا ہے۔
کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں فلاحی تنظیمیں حکومت کے تعاون سے ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش اور دیگر لوازمات کی تقسیم میں پیش پیش رہیں۔
جدہ کی ایک فلاحی تنظیم ’البرجدہ‘ نے گزشتہ دنوں 35 ہزار خاندانوں کو ضرورت کی اشیا پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔
 ویب نیوز سبق سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل محی الدین حکمی کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رضاکاروں نے انتہائی منظم انداز میں فلاحی منصوبے پرعمل کیا۔

رضا کاروں نے شہر میں ضرورت مند اور مستحق افراد کی کمپیوٹرائز فہرست تیار کی(فوٹو سبق)

رضا کاروں نے شہر کے تمام محلوں میں رہائش پذیر ضرورت مند اور مستحق افراد کی کمپیوٹرائز فہرست تیار کی جس سے گراونڈ میں کام کرنے والی فیلڈ ٹیم کو کافی سہولت ہوئی اور ان کا وقت بھی ضایع نہ ہوا۔
الحکمی کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو اورلاک ڈاون کے دوران رضاکاروں کو خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے جن کے تحت وہ فلاحی کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو اورلاک ڈاون میں فلاحی تنظیمیوں میں رجسٹرڈ ان مریضوں کے بارے میں زیادہ پریشانی تھی جوگردوں کے امراض میں مبتلا تھے کیونکہ ایسے مریضوں کو مستقل بنیادوں پر ڈائیلاسس کا انتظام کرنے کے علاوہ انہیں درکار ادویات کی بروقت فراہمی بھی اہم مسئلہ تھا جسے ’البرجدہ‘ کے رضاکاروں نے بخوبی انجام دیا۔
 فلاحی تنظیم میں امور طب سے تعلق رکھنے والے رضاکا ر  بھی پیش پیش رہے جن کی وجہ سے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکی۔

شیئر: