طائف: پارک میں خوبصورت جگمگاتے ماڈلز
کورونا وائرس کے باعث پبلک پارک کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا ہے(فوٹو سبق)
طائف شہر کے الردو پبلک پارک میں رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ مختلف نوعیت کے ماڈلز کی تنصیب کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ روز جمعرات کو طائف بلدیہ کے میئر انجینئر محمد بن ہمیل آل ہمیل نےعوامی باغ کے اس دیدہ زیب حصے کا افتتاح کیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/29116/2020/5ef4718931236_0.jpg)
ان مختلف ماڈلز کے ذریعے طائف کی ثقافتی نمائندگی بھی اجاگر کی گئی ہے جس میں مختلف طرز کے بنائے گئے ماڈلز رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/June/29116/2020/5ef471831048a_0.jpg)
کورونا وائرس کے باعث تمام عوامی تفریحات کے مقامات کو بند کرنے کے بعد پبلک پارک کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا ہے اور عوام کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے پارکوں میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/29116/2020/5ef471864f79e.jpg)
طائف بلدیہ کے میئر انجینیئر محمد بن ہمیل نے بتایا ہے کہ الردو پارک کے اندر گیٹ نمبر 5 کے پاس بنائے گئے اس خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کے ماڈلز کا علاقہ عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا۔
![](/sites/default/files/pictures/June/29116/2020/5ef47186526b8_0.jpg)
پارک کے داخلی دروازوں پر حفاظتی اقدامات کے طور پر جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد ہر آنے والے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔
![](/sites/default/files/pictures/June/29116/2020/5ef47189a2925_0.jpg)
کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر روشنیوں کے اس باغ میں آنے والے تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ قائم رکھنا ضروری ہوگا۔
طائف کے دوسرے پارکوں میں بھی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام جاری ہے۔
فوٹوز بشکریہ سبق