سعودی خواتین میں ویٹ لفٹنگ کا شوق
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
ریاض ... ویٹ لفٹنگ کے مشہورٹرینر نے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین میں ویٹ لفٹنگ کا شوق بڑھنے لگا۔ کئی خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی تربیت دیدی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر، بیوی، بھائی ، بہن ، باپ اور بیٹیاں ویٹ لفٹنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ کی تربیت کے لئے 300تا 350ریال فی گھنٹہ فیس مقرر ہے۔6خواتین بیک وقت مذکورہ فیس پر ٹریننگ حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام ذہن یہی ہے کہ ویٹ لفٹنگ کا شوق مردوں تک محدود ہے، خواتین اس میں دلچسپی نہیں لیتیں۔ سخت مشقت طلب ہے تاہم اب خواتین کا رجحان بھی اس جانب ہونے لگا ہے۔