سعودی وزارت صحت نے ہاؤس آئسولیشن کے دوران نئے کورونا وائرس سے ایسے متاثرین کے لیے جو خطرے سے باہر ہوں پھرضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ہاؤس آئسولیشن کے دوران کورونا کے متاثرین گھر میں چین و سکون کے ساتھ رہیں۔کسی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں ایسا کرنا مدافعتی نظام کے لیے اشد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
-
خوبصورت ترین ’ہاوس آف آئسولیشن‘ کہاں؟
Node ID: 471836 -
ہاؤس آئسولیشن کے لیے سمارٹ کڑے
Node ID: 480011
ہاتھ صابن اور پانی سے پابندی سے دھوتے رہیں۔ اس میں لاپروائی نہ برتیں۔ ڈسپوزایبل برتن استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
کمرے میں تازہ ہوا کا اہتمام رکھیں تاکہ ہاؤس آئسو لیشن کے دوران ذہنی مشکل پیش نہ آئے۔
گھر کے کسی بھی شخص سے سامان لیتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ سامان دینے والا بھی ماسک کی پابندی کرے اور دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔
کمرے کے دروازوں کے ہینڈل چھونے پر ہاتھوں کو سینیٹائز ضرور کریں۔ گھر کے باہر سے سامان ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے حاصل کریں۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ اگر متاثرہ شخص سانس میں تکلیف محسوس کرے یا اس کے سوا کورونا وائرس کی کوئی اور علامت نظر آئے تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کرے۔