Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سپورٹس کلب اور ورزش کے مراکز کھل گئے

ماسک کا اہتمام انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔(فوٹو واس)
جدہ میں تمام سپورٹس کلب اور ورزش کے سنٹرز  تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے واس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے باعث حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جدہ میں سپورٹس کلب اور ورزش کے سنٹرز عارضی طور پر بند کر دیئے گئے تھے۔

کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھا جا رہا ہے(فوٹو واس)

دوبارہ کھولے جانے والے سپورٹس کلب اور ورزش کے سنٹرز میں وزارت سپورٹس کی ہدایات اور اعلان کردہ  صحت  کے  رہنما اصولوں کے مطابق مکمل عمل  کیا جائے گا۔
سپورٹس کلب اور ورزش سینٹر  آنے والوں کا  داخلی دروازے پر ہی جسمانی درجہ حرارت پرکھا جائے گا اور ماسک کا اہتمام انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ورزش کے تمام آلات کو  وقفے وقفے  سےسینیٹائز کیا جاتا ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)

اس کے علاوہ سپورٹس کلب اور ورزش کے سنٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سینیٹائزر کا  خصوصی اہتمام کریں اور  داخل ہونے والے تمام افراد کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی کو ہر صورت میں  لاگو کریں۔
دریں اثنا  ورزش سینٹرز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  وزارت کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور  ورزش کے تمام آلات کو  وقفے وقفے  سےسینیٹائز کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: