Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ سے پانچ خصوصی پروازیں، مزید 1287 پاکستانیوں کی واپسی

81 پروازوں کے ذریعے سترہ ہزار سے زیادہ پاکستانی جا چکے ہیں۔(فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض اور جدہ  سے پچھلے دو دن میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) کی پانچ پرواز وں سے مزید 1287 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ’ریاض سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 350 جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز سے 300 مسافر واپس گئے ہیں۔‘
بیان کے مطابق لاہور جانے والی پرواز سے آٹھ اور اسلام آباد کی پرواز سے چار میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔
جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 244، اسلام آباد کی پرواز سے247 اور فیصل آباد کی پرواز سے 146 افراد روانہ ہوئے ہیں۔



یکم مئی سے اب تک ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ سے چلائی جانے والی 84 پروازوں کے ذریعے سترہ ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 قونصلیٹ ذرائع کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی 38 پروازوں کے ذریعے سات ہزار747 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔(فوٹو اردونیوز)

ریاض اور دمام سے 46 خصوصی پروازوں کے ذریعے نو ہزار 416 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 

 ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکےتھے۔


شیئر: