دولاکھ 80 ہزار نشہ آور گولیاں اور 7 کلو گرام افیون برآمد ہوئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں کوسٹ گارڈز نے سمندری سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک سمگلر کو گرفتارکیا ہے۔
کوسٹ گارڈز کے ترجمان مسفر القرینی نے کہا ہے کہ تبوک کوسٹ گارڈز نے سمندری سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا- دولاکھ 80 ہزار نشہ آور گولیوں اور 7 کلو گرام افیون کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمگلر کا تعلق مصر سے ہے۔ کوسٹ گارڈز نے اسے سعودی عرب کی سمندری سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ مصری سمگلرغوطہ خوری کا لباس پہنے ہوئے تھا۔ مصر کی جانب سے تبوک ریجن میں حقل سیکٹر کی جانب بڑھ رہا تھا۔ فوری طورپرمحاصرہ کرکےاسے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تبوک کوسٹ گا رڈز کی یہ بڑی کامیابی ہے۔ یہ کامیابی مستعدی سے ڈیوٹی دینے کی بدولت ہی حاصل ہوئی ہے۔
کوسٹ گارڈز نے سمگلر کے خلاف کیےجانے والے آپریشن کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔