چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ امریکہ میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیجنگ میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو شہر میں کوروانا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ان کے مطابق ایک دن پہلے ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
خیال رہے حالیہ دنوں میں بیجنگ میں کورونا وائرس کے کلسٹر کیسز سامنے آنے کے بعد چین میں وبا کی دوسری لہر کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے تھے اور حکام نے مختلف مارکیٹیں اور علاقے سیل کرکے بڑے پیمانے پر ٹیسٹس شروع کیے تھے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں ایک کروڑ ٹیسٹ، 19 ہزار ہلاکتیںNode ID: 490181
-
کورونا دنیا میں کتنے لوگوں کو مار سکتا ہے؟Node ID: 490301
-
دو وباؤں کو شکست: 106 سالہ شخص کورونا سے صحت یابNode ID: 490311