سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے خط میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی طرف سے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔