Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی کی وفات کی افواہ

جس آئی پی سے یہ تبدیلیاں کی گئیں وہ ممبئی میں ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وکی پیڈیا پر پروفائل تبدیل کرتے ہوئے 4 جولائی کو ان کا یوم وفات درج کر دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈین لابی نے کیا جس کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ 
پاکستانی حکام کے مطابق وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ وکی پیڈیا پر شاہ محمود قریشی کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا۔ 

پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جس آئی پی سے یہ تبدیلیاں کی گئیں وہ ممبئی میں ہے۔ اس میں کی گئی تبدیلیاں ختم کرتے ہوئے پیج کو درست کر دیا گیا ہے۔ 
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلط معلومات پھیلا کر میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔ 

Caption

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے باعث وہ آج کل آئسولیشن میں ہیں۔ 
 

شیئر: