گذشتہ ہفتے چار ماہ سے سیاحت پر لگی پابندیاں کھلنے کے بعد دبئی کو امید ہے کہ سیاحت کی صنعت بہت جلد دوبارہ اپنی پہلی حالت میں واپس آ جائے گی کیونکہ دبئی کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے محفوظ جگہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات، جہاں گذشتہ برس ایک کروڑ 67 لوگ سیاحت کے لیے آئے، نے سفر پر لگی عالمی پابندیوں اور گرمی کے باوجود سیاحت کے لیے اس امید پر اپنے دروازے کھولے تاکہ سال کی آخری سہ ماہی شروع ہونے سے پہلے سیاحت کی صنعت کو دوبارہ شروع کیا جا سکیں۔
منگل کو ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے سیاحوں کی پہلی کھیپ دبئی پہنچی جن کا درجہ حرارت چیک کیا گیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: گھر پر کورونا ٹیسٹ کروانے کی سہولتNode ID: 490901
-
دبئی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروعNode ID: 491121
-
امارات میں کورونا کے 473 نئے مریضNode ID: 491526
دبئی میں سیاحت کے سربراہ ہلال المری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ اب بھی سفر کرنے سے ہچکچا رہے ہوں لیکن ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ باہر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب آپ یہ دیکھتے ہیں کہ 10 یا چھ ہفتے پہلے اور آج کے انڈیکیٹرز پر نظر ڈالتے ہیں تو صورتحال بالکل مختلف نظر آتی ہے۔‘
’پہلے لوگ پریشان تھے لیکن آج وہ چھٹیاں منانے کے لیے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں، یہ ایک مثبت اشارہ ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ لوگ سیاحت کے لیے واپس آئیں گے۔‘
کورونا وائرس کے بحران کی وجہ دبئی میں دو کروڑ سیاحوں کی آمد کا ہدف پورا نہیں ہو سکا ہے اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائن ایمریٹس کو ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی میں کورونا وائرس سے 53 ہزار 500 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتیں 328 ہیں۔
