Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: کسٹم اہلکاروں نے چرس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

بلوچستان کے علاقے کولپور میں کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئی چرس سے بھرا ٹرک سے پکڑ لیا ہے۔
کسٹمز کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹرعطاء بڑیچ نے اردو نیوز کو بتایا کہ کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ سے تقریبا چالیس کلومیٹر دور بولان کے علاقے کولپور میں کوئٹہ سبی روڈ پر یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔

 

اہلکاروں نے کوئٹہ سے سندھ کے راستے پنجاب جانے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی ایک ہزار کلوگرام  اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی۔
منشیات کی قیمت کا اندازہ 21 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
کسٹم ترجمان کے مطابق نامعلوم ڈرائیور کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلر غیر روایتی اور روایتی راستوں سے منشیات افغانستان سے پاکستان کے سرحدی شہروں میں سمگل کرتے ہیں اور وہاں سے وہ چھوٹی اور مال بردار بڑی گاڑیوں میں چھپاکر اندرون ملک لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کی گئی یہ منشیات بھی افغانستان سے لائی گئی تھیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں