Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 200 ملین ریال کے 14 منصوبے

نئے منصوبوں سے 43 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں 14 آبی و ماحولیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں جن پر 200 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ ان منصؤبوں کا افتتاح آئندہ ماہ کے شروع میں کردیا جائے گا۔
الاقتصادیہ کے مطابق نئے منصوبوں سے 43 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔ کمپنی نے یہ آبی اور ماحولیاتی منصوبے سعودی وژن 2030 کے تناظر میں سٹراٹیجک سکیموں کے تحت نافذ کیے ہیں۔

شہریوں اور غیرملکیوں  کے لیے خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔( فوٹو الاقتصادیہ)

نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی بدولت ریاض میں آبی و ماحولیاتی خدمات کا معیار بلند ہوگا جبکہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔
بیان میں بتایا گیا کہ  14 نئے منصوبے 178 کلو میٹر کے دائرے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7 آبی منصوبے 30 کلو میٹر جبکہ نکاسی آب کے 7 منصوبے 148 کلو میٹرطویل ہیں- ان منصوبوں سے ریاض شہر میں ماحولیاتی اور آبی خدمات کا نظام مضبوط ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ نئے منصوبوں سے العزیزیہ، الدار البیضا، الربوۃ، الروابی، المونسیا، الندوی، الخزامی سمیت 23 محلوں کے باشندوں کو فائدہ  پہنچے گا۔

شیئر: