Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام نے یمن میں مزید ایک ہزار بارودی سرنگیں صاف کر دیں

مجموعی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار837 بارودی سرنگیں ہٹائی گئیں (فوٹو عرب نیوز)
یمن میں جاری بارودی سرنگیں ہٹانے کے سعودی پروجیکٹ (مسام) کے تحت جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 14 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں 62 اینٹی پرسنل، 266 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور اس کے علاوہ 686 دیگر قسم کے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کا تعاون حاصل ہے (فوٹو مسام)

سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن ، صنعا اور طائز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار837 بارودی سرنگیں ہٹائی گئیں یا ناکارہ بنائی گئی ہیں۔

مارب ،عدن ، صنعا اور طائز میں بارودی سرنگیں حوثی باغیوںنے بچھائی تھیں(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں 11 لاکھ سے زائد بارودی سرنگیں بچھانے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہو جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ان بارودی سرنگوں کے باعث جہاں عام لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا کی گئی وہیں ان لوگوں تک کسی قسم کی امداد پہنچانے میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارودی سرنگوں کے باعث عام لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا کی گئی (فوٹو مسام)

مسام پروجیکٹ  کا بنیادی مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی جان کی  حفاظت کی جاسکے اور انہیں بروقت اور بحفاظت طریقے سے امدادی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
حوثی باغی عام شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے اینٹی وہیکل بارودی سرنگیں تیار کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کا تعاون عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے جاری ہے۔ (فوٹو مسام)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ، یمن کے عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کا تعاون دنیا بھر میں انسانیت پسندی اور عالمی امن کو فروغ  دینے کے لیے جاری ہے۔

شیئر: