Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقوف عرفہ 30 جولائی کو متوقع

مملکت میں عیدالاضحی جمہ کو منائی جائے گی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے جوفلکیاتی اور خلائی علوم کی عرب تنظیم کے رکن بھی ہیں نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ جمعرات 30 جولائی جبکہ عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو متوقع ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر فلکیات نے   واضح کیا کہ ذی الحجہ کا چاند 29 ذی قعدہ پیر بمطابق  20 جولائی رات کو 8 بجکر  33 منٹ پر جنم لے گا-
اس وجہ سے پیر کو سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آئے گا- مملکت بھر میں چاند غروب آفتاب کے بعد جنم لینے کی وجہ سے نظر نہیں آسکتا لہذا ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہونے کی توقع ہے-
ماہر فلکیات نے توجہ دلائی کہ اسلامی شریعت کا مسلمہ ضابطہ یہ ہے کہ اگر قمری مہینے کی  29 تاریخ کو چاند نظر نہ آئے تو ایسی صورت میں مہینہ  30 دن کا ہوگا- لہذا منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی اور بدھ 22 جولائی کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی-
ماہر فلکیات نے کہا کہ مذکورہ تناظر میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات کو ہوگا  اور عید الاضحی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی-
                                                                                                                   

شیئر: