پاکستان کے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے دعوے کے برعکس وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اندرون اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی ویب سائٹ پر شائع نہیں کی گئیں۔
14 جولائی کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ 'جو ہمارے معاونین خصوصی ہیں ان کے اثاثہ جات اور ان کے ذمہ واجب الادا قرض کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ آپ کو چیک کرنا چاہیے اور اگر کوئی کمی بیشی محسوس ہو تو کسی اگلی پریس کانفرنس میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پاکستانی: 30فیصد 8 اضلاع پر مشتملNode ID: 492296
-
'روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کر رہے'Node ID: 492401
-
دنیا وزیر ہوا بازی پر اعتبار کرے یا سول ایوی ایشن پر؟Node ID: 492446