Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرجامہ چھوٹا کیوں سیا؟ شہری کی درزی کے خلاف درخواست

درزی نے زیرجامہ دوبارہ سینے سے انکار کر دیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
عام طور پر لوگ پولیس کے پاس اس وقت جاتے ہیں جب کوئی سنجیدہ مسئلہ ہو، لیکن انڈیا کے شہر بھوپال میں ایک شخص نے زیرجامہ چھوٹا سلنے پر درزی کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔
کرشنا کمار دوبے نامی 46 برس کے شخص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے درزی کو زیر جامہ سینے کے لیے دو میٹر کپڑا دیا تھا مگر جب اسے زیر جامہ ملا تو وہ لمبائی میں چھوٹا تھا۔
’میں نے زیر جامہ کے لیے دو میٹر کپڑا دیا لیکن وہ چھوٹا تھا۔ میں نے درزی سے کہا کہ اسے دوبارہ تیار کرو تو اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔‘

 

بعد ازاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرشنا نے کہا کہ ’درزی نے مجھ سے سلائی کے 70 روپے لیے اور اس میں ازار بند بھی نہیں ڈالا اور مجھے چھوٹے سائز کا زیرجامہ تھما دیا۔‘
کرشنا نے کہا کہ وہ ایک سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی یہ نوکری چلی گئی اور اب ان کی گزر بسر بہت مشکل سے ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضروری اشیا خریدنے کے لیے اپنے کسی دوست سے ایک ہزار روپیہ ادھار لیا تھا۔
پولیس نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے اور انہیں مقامی عدالت میں جانے کا مشورہ دیا ہے۔
انڈیا سے آئے روز ایسی انوکھی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ چند روز قبل انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص کو بوتل میں پیٹرول نہ ملنے  پر اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے پیٹرول پمپ کے مالک کے دفتر میں تین سانپ چھوڑ دیے۔
 
 

شیئر: