پچھلے 24 گھنٹوں میں 46 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو کوروونا کے 289 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹقں میں وائرس کے46 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
امارات کی نیوز ایجنسی ’وام ‘ کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’کل کیسز کی تعداد 56 ہزار سات سو 11 ہوگئی ہے۔ ان میں 48 ہزار نو سو 17 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں چار سو 69 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔'
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’ کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ مہلک وائرس سے اموات کی تعداد تین سو 38 ہوگئی ہے۔'
امارات کے حکام نے مقیم غیر ملکیوں اور شہریوں سے پھر اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
کویت میں سنیچر کو کورونا کے چھ سو 83 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد 58 ہزار نو سو چار ہوگئی ہے۔
کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں چار ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کے بعد نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوایت میں اب تک چار لاکھ 57 ہزار تین سو 40 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
byhn بیان میں کہا گیا کہ 683 مریض صحت یاب ہوئے ، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 20 ہوگئی۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین اموات ہوئی ہیں ۔ مرنے والے 407 ہوگئے۔ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 477 ہے ان میں 137 انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔