شیخ صباح الاحمد الصباح جنوری 2006 سے کویت کے حکمران ہیں (فوٹو: کویت ٹائمز)
کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری ایجنسی کونا نے اتوار کو کہا ہے کہ کویت کے حکمران کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔ تاہم خبر میں نہیں بتایاگیا کہ انہیں سرجری کی ضرورت کیوں تھی۔
کویت کے عدالتی امور کے وزیر شیخ علی الجراح کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ شیخ صباح الاحمد الصباح روبہ صحت ہیں اور ٹھیک ہیں۔ مختصر بیان میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
اگست 2019 میں بھی کویت کے حکمران کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
شیخ صباح الاحمد الصباح جنوری 2006 سے کویت کے حکمران ہیں۔ انہوں نے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ سفارت کاری پر زور دیا ہے۔
انہوں نے عراق اور شام میں جنگ زدہ قوموں کے لیے ڈونر کانفرنس کی میزبانی بھی کی۔