Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی پروجیکٹ کی نگرانی کے لیے سخت صحت ضوابط نافذ

قربانی جانوروں کا سعودی عرب آنے سے پہلے مکمل طبی معائنہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
عازمین حج کی قربانی کا گوشت دنیا بھر میں تقسیم کرنے والے ادارے ’اضاحی پروجیکٹ‘ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سال سخت صحت ضوابط نافذ کیے جارہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پروجیکٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قربانی کے جانور سعودی عرب آنے سے پہلے ان کا مکمل طبی معائنہ ہوگا‘۔
’سعودی عرب پہنچنے کے بعد جانوروں کو سعودی عرب میں برآمد کیے جانے والے مویشیوں کے ضابطے کے مطابق ایک مخصوص وقت کے لیے الگ رکھا جاتا ہے جہاں جانوروں کا دوبارہ معائنہ ہوتا ہے‘۔
’وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تحت کام کرنے والے ماہرین کی منظوری کے بعد قربانی کے جانور مکہ مکرمہ میں پروجیکٹ کے حوالے کیے جاتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جانوروں کو مکہ مکرمہ لانے کے بعد پروجیکٹ کے ماہرین ایک مرتبہ پھر جانوروں کا مکمل معائنہ کرتے ہیں‘۔
’اس دوران شرعی علوم کے ماہرین قربان ہونے والے جانوروں کا معائنہ کر کے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام جانور قربانی کے شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتے ہیں‘۔
’قربانی کے بعد جب گوشت کولڈ سٹوریج منتقل کیا جاتا ہے اس وقت بھی سلامتی کا جائزہ لینے اور صحت ضوابط کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کی طرف سے معائنہ کیا جاتا ہے‘۔

’قربانی کا گوشت دنیا کے مختلف ممالک میں تقسیم کرنے سے پہلے طبی معائنہ کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: المواطن)

’بعد ازاں دنیا بھر میں تقسیم کے لیے روانہ کرنے سے پہلے گوشت کا حتمی معائنہ کر کے روانہ کرنے کی منظوری دی جاتی ہے‘۔
اضاحی پروجیکٹ نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے لیے راہ چلتے لوگوں سے جانور نہ خریدیں جائیں بلکہ پرویجٹ کے مراکز سے کوپن خرید کر قربانی کی جائے‘۔

شیئر: