Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں پلاسٹک بنانے والی فیکڑی میں آگ بھڑک اٹھی

ایران میں گذشتہ چند ہفتوں سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: روئٹرز)
شمال مغربی ایران میں ایک پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ فیکٹری سے سیاہ دھواں نکل رہا ہے۔
یہ آگ ایران کے صوبے آذر بائیجان کے قصبے شیخ حسن میں لگی ہے۔

 

جون کے آخر سے ایران کی انڈسٹریل، فوجی اور نیوکلیئر تنصیاب پر آگ لگنے اور دھماکوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔
چند روز قبل ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بلڈنگ کے بیسمنٹ میں ہونے والے گیس سلنڈروں کے دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص زخمی گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’اسنا‘ نے کہا تھا کہ بلڈنگ کے تہہ خانے میں کئی سلنڈر رکھے گئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گئے تھے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں