کویت اور بحرین میں شہریوں کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی گئی
جمعرات 23 جولائی 2020 9:43
واپسی پر شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے شہریوں کی واپسی کے لیے کویت اور بحرین کے ساتھ بری سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’کویت میں رہ جانے والے شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے ہمراہ ملازمین کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی گئی ہے۔‘
’وہ پیشگی اجازت لیے بغیر وطن آسکتے ہیں تاہم انہیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔‘
ادھر منامہ میں بھی سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’بحرین میں رہ جانے والے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے کنگ فہد پل کھول دی گئی ہے۔‘
’شہری پیشگی اجازت کے بغیر وطن واپس آ سکتے ہیں، انہیں وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق چند دن گھر میں محدود رہنا ہوگا۔‘