Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی سیارے کے ذریعے حج مقامات کی تصاویر  

تصاویر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔(فوٹو سبق)
  سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی  نے مصنوعی سیارے کے ذریعے لی جانے والی منی، مزدلفہ اورعرفات کی تصاویر ذرائع ابلاغ کو جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تصاویر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ  حجاج عید الاضحی کے روز صبح فجر کے بعد مزدلفہ سے منی کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ 9 ذی الحجہ کو میدان عرفات میں وقوف اور پھر 9 اور 10 کی درمیانی شب مزدلفہ میں عبادت کر رہے ہیں۔

کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نے تصاویر جاری کی ہیں۔(فوٹو سبق)

    کورونا کے ماحول میں حجاج  وقوف عرفہ کی ادائیگی اور پھر مزدلفہ میں رات گزارنے کی سعادت ملنے پر خوش ہیں۔ 
حجاج کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اور حفظان صحت کے انتظامات کے ماحول میں مناسک حج ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: