Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 402 نئے مریض

2 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہزار 402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق کہ ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دو لاکھ 84 ہزار 226 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب میں 1915مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے (فوٹو:عرب نیوز)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ایک ہزار 775 افراد شفایاب ہوئے ہیں جب کہ اس وبائی مرض سے دو لاکھ 47 ہزار 89 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس مرض سے وفات پا جانے والے مریضوں کی کل تعداد تین ہزار55 ہوگئی ہے۔ زیرعلاج افراد کی تعداد 34 ہزار 82 ہے۔ ان میں سے 1992 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

زیرعلاج مریضوں میں سے 1915 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹے  کے دوران مکہ ریجن میں 249 کیسز سامنے آئے ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں 243، الریاض ریجن میں 203،عسیر  میں199،القصیم میں 128، جازان میں 88، حائل میں 77، نجران میں 64، مدینہ منورہ میں 60 ، الباحہ میں 42 ، تبوک میں 27، الحدود الشمالیہ میں 15 اور الجوف ریجن میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

شیئر: