Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر افراد کورونا سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں(فوٹو،ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معمر افراد اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض موجودہ حالات میں گھر سے باہرجا سکتے ہیں تاہم انہیں چاہیے کہ وہ مقررہ احتیاطی تدایبر کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر ایک پر لازم ہے تاکہ اس وبائی مرض سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔‘

 بلڈ پریشر کے مریض خصوصی احتیاط کریں(فوٹو، ٹوئٹر)

معمر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے بارے میں وزارت صحت نے خصوصی احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمر اور بیمار افراد گھر سے باہر جا سکتے ہیں تاہم انہیں چاہیے کہ جب بھی گھر سے باہر جائیں ماسک کا استعمال کرنا نہ بھولیں، کسی بھی شخص سے ملتے ہوئے کم از کم 2 میٹر فاصلے کے اصول کا خیال رکھیں، گھر سے باہر اپنے ساتھ ہینڈ سینیٹائزر رکھیں، ہاتھوں کو 40 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے دھوئیں اور مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جن میں گھروں سے باہر نکلتے وقت منہ اور ناک کو ڈھکنے کے علاوہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔
بعض لوگوں نے معمر اور بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افراد کے حوالے سے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ مسجد میں با جماعت نماز ادا کرنے جا سکتے ہیں، جس پر وزارت صحت نے کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھر سے باہر جایا جا سکتا ہے۔

شیئر: