Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام ایئرپورٹس سے پروازوں کی اجازت

ترجمان کے مطانق تمام پروازیں ایس او پیز کے مطابق چلائی جائیں گی (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت پاکستان نے ملک کے تمام ایئرپورٹس سے نو اگست سے ہر قسم کی اندرونی اور بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کے ایوی ایشن ڈویژن کے ایک ترجمان عبدالستار کھوکھر کے مطابق حکومت نے ملک کے تمام ایئرپورٹس سے فلائیٹس کی اجازت  کورونا وائرس سے پہلے دی گئی اجازت نامے کے مطابق دی ہے۔
ان پروازوں میں مال برادار اور خصوصی پروازیں بھی شامل ہیں۔
تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ تمام آپریشن متعلقہ ضوابط اور وقتآ فوقتآ جاری کی گئی ایس او پیز کے مطابق چلائی جائیں گی۔‘
خیال رہے  پاکستان نے جون کے مہینے میں ملک کے تمام بڑے ائرپورٹس سے بین الاقوامی فلائٹس کی آمدورفت بحال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
تاہم تربت اور گوادر ایئرپورٹس سے فلائیٹس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
اس وقت وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’فضائی آپریشن بحال کرنے کا مقصد ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جو اس عالمی وبا میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری حکومت آپ کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔‘

شیئر: