Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیسی شادیاں: ’روٹی کھلی ہے یا ہاتھ پتیلے میں آ گیا تھا‘

’روٹی کھل گئی جے‘ کا ذکر ایسے وقت ہوا جب طویل عرصے بعد ریستوران کھولے گئے ہیں (فوٹو مہوش حیات)
دیسی شادیاں اور ان کی رسمیں و لباس وہ ہوتے ہیں جو لالی وڈ فلموں و ڈراموں میں دکھائے جاتے ہیں؟ کی بحث سے قطع نظر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ’روٹی کھل گئی جے۔۔۔۔‘ (کھانا شروع ہو گیا ہے) کے ٹائٹل کے ساتھ اپنی فلم ’لوڈویڈننگ‘ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا تو ’اپنی لڑکیوں اور پاگل پن‘ کے بری طرح سے یاد آنے کا اعتراف بھی کر ڈالا۔
انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں مہوش حیات نے ساتھی اداکارہ فریال محمود راحیل کو مینشن کرتے ہوئے ’دیسی شادیوں‘ اور ان سے وابستہ ’پاگل پن‘ کا تذکرہ کیا تو صارفین کو اس موضوع پر تبصروں کا گویا موقع مہیا کر دیا۔

فریال محمود نے مہوش حیات کی پوسٹ پر تبصرہ کیا تو انہی کا انداز اختیار کرتے ہوئے جملہ کسا ’ساتھ مٹھا وی ہے جے‘ (ساتھ میٹھا بھی ہے)۔
ایک اور اداکارہ اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے تبصرے میں قہقہے کے ایموجی شیئر کیے تو ’لو دس‘ لکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ارسلان نامی صارف نے مہوش حیات کی ٹویٹ پر تبصرہ کیا تو لکھا ’یہ آپ نے روٹی کھولی ہے یا ہاتھ پتیلے میں آ گیا تھا‘۔
 

کچھ صارفین نے ’روٹی کھل گئی جے‘ جیسے کچھ دیگر جملوں کی نشاندہی کی تو ’شیخاں دے گھر افطار‘ (شیخ برادری کے گھر دعوت افطار) کا تذکرہ کرنا نہ بھولے۔
شائستہ نامی صارف نے فٹنس کی طرف توجہ دلائی تو لکھا ’تسی تے ڈائٹنگ والے لوگ ہو‘ (آپ تو ڈائٹنگ کرنے والے لوگ ہیں)۔
 

کرن کنجلی نامی صارف نے مہوش حیات کی پوسٹ پر تبصرے میں شادیوں کی دعوتوں کے دوران مشاہدہ کیے جانے والے معاشرتی رویے کا مزید ذکر کیا تو لکھا ’روٹی شروع ہو گئی ہے اب ایسے کھائیں کہ گویا دوبارہ نہیں ملنی‘۔
ہیرون پاکستان موجود صارفین میں سے کچھ نے دیسی شادیوں کے ذکر پر ان کی یادیں تازہ کیں تو کچھ نے ’دیسی شادیوں کے ساتھ صحت مند رہیں‘ کی خواہش ظاہر کی۔
 

شادی کی دعوتوں میں کھانے اور دیسی شادیوں کے ذکر پر کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے مہوش حیات کو بھی جلد شادی کر لینے کے مشورے دیے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: