Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: طوفانی بارشوں میں درجنوں بہہ گئے، 29 ہلاک

بارش کی وجہ سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا میں مون سون کی بارش کی وجہ سے گرنے والے تودوں میں چائے کے باغات میں کام کرنے والے درجنوں کارکن بہہ گئے۔ اتوار کو پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد 29 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر تھیروواننتھاپورم سے ڈھائی سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع اڈوکی میں جمعے کو تودے گرے تھے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری تھی لیکن تیز بارشیں ان کوششوں میں رکاوٹ بن گئیں۔
ایک ضلعی پولیس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'کل شام تک ہم نے 26 لاشیں نکال لی تھیں۔ اور آج تین اور نکال لی ہیں۔'
مقامی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں تقریباً 78 افراد رہتے ہیں جن میں سے اب تک کئی لاپتہ ہیں۔
ہر سال مون سون میں کیرالہ کو طوفانی بارشوں کا سامنا رہا۔
کیرالہ میں جمعے کو ایک مسافر برادر طیارہ طوفان کے دوران لینڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رن وے پر پھسل کر دو ٹکڑے ہو گیا تھا۔ حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اےت ایف پی کے مطابق جنوبی ایشیائی ملکوں میں مون سون کی بارشیں دریاؤں کو بھرنے کے لیے اہم ہیں لیکن اس موسم میں بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوتی ہے۔
انڈیا کی مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں، بنگلہ دیش اور نیپال میں حالیہ ہفتوں میں سیلاب اور تودے گرنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: