پاکستان سے انڈیا ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے 11 افراد ایک فارم پر مردہ پائے گئے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اتوار کو ریاست راجھستان میں ضلع جودھپور کی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول برہت نے بتایا کہ مرنے والے خاندان کا ایک فرد ڈیچو کے علاقے میں لودتا گاؤں میں اس ہٹ کے باہر زندہ ملا ہے جہاں یہ لوگ رہائش پذیر تھے۔
پولیس افسر کے مطابق زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ خاندان کے افراد کی موت رات کے وقت ہوئی اور اس کو وجہ کے بارے میں علم نہیں۔
ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن انڈین وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں
-
مسلمانوں کا ہندو ہمسائے کی ارتھی کو کندھاNode ID: 468261
-
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار، 18 ہلاکNode ID: 497371
-
انڈیا: طوفانی بارشوں میں درجنوں بہہ گئے، 29 لاشیں برآمدNode ID: 497671