حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے تحت اسلام آباد کے کچھ ریستوران کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے ساتھ پیر کو کھل گئے لیکن بہت سے بڑے ریستوران انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن نہ ملنے کے باعث آج بھی بند رہے جبکہ شہر کے چھوٹے ریستوران اور ڈھابوں پر صورتحال بالکل اس کے برعکس دکھائی دی۔ میلوڈی فوڈ سٹریٹ میں کھانے پینے کے سٹالز پر عوام کا رش ہونے کے باوجود سوشل ڈسٹنسنگ نام کی چیز کہیں نظر نہیں آئی۔ مزید دیکھیں اسلام آباد سے حسن ناصر خان کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
11, جنوری 2025
11, جنوری 2025